ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / شوبھا کرندلاجے نے ریاست کی عزت کو قومی سطح پر خاک میں ملا دیا ہے : مینگلور میں یو ٹی قادر کا بیان

شوبھا کرندلاجے نے ریاست کی عزت کو قومی سطح پر خاک میں ملا دیا ہے : مینگلور میں یو ٹی قادر کا بیان

Wed, 19 Jul 2017 20:28:15    S.O. News Service

منگلورو:19/جولائی (ایس اؤنیوز)مرکزی وزیر داخلہ کو ریاستی ایم پی شوبھا کرندلاجے کی طرف سے سونپی گئی 23 ہندو مقتولوں کی فہرست میں موڈبیدرے کے اشوک پجاری کانام بھی درج کیا گیا ہے جو کہ زندہ ہیں۔  اسی بات کو لے کر ریاستی وزیر یو ٹی قادر نے شوبھا کرندلاجے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ اسی سے پتہ چلتاہے کہ یہ ایک سیاسی نوٹنک بازی ہے ، زندہ کو مردوں میں اور مردوں کو زندوں کی فہرست میں شمار کرنا صرف ووٹ حاصل کرنے کے لئے کی جانے والی دھوکہ دہی ہے، رکن پارلیمان کی طرف سے جاری کئے گئے کئی بیانات کی وجہ سے ریاست کی عزت خاک میں مل چکی ہے اب  اس   فہرست کی وجہ سے قومی سطح پربے عزتی ہوئی ہے۔ یہ  بات یوٹی قادر نے کہی۔

ونایک بالیگا ، ہریش پجاری ، پروین پجاری کا بھی قتل ہواہے ، لیکن شوبھا کرندلاجے نے انہیں اپنے مقتولوں کی فہرست میں شمار نہیں کیا ہے تو قادر نے سوال کیا کہ کیا یہ تمام مقتول دکشن کنڑا ضلع کے نہیں ہیں؟، اس فہرست کو دیکھیں تو ان کی ذہنیت کا اندازا ہوجاتاہے کہ وہ کیوں اور کس لئے ایسا کررہی ہیں۔


Share: